وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے شہر یوں کو تفریح کے بہترین مواقعوں کی فراہمی کیلئے اپنے وسائل سےاہم تجارتی مراکز،بڑی مارکیٹوں،پارکوں اور کھلی جگاہوں میں سٹ آئوٹ (بیٹھنے کی جگہ) بنانے کاکام شروع کر دیا

 
0
144

اسلام آباد 25 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے شہر یوں کو تفریح کے بہترین مواقعوں کی فراہمی کیلئے اپنے وسائل سےاہم تجارتی مراکز،بڑی مارکیٹوں،پارکوں اور کھلی جگاہوں میں سٹ آئوٹ (بیٹھنے کی جگہ) بنانے کاکام شروع کررکھا ہے۔اس ضمن میں پہلے مرحلہ پر ایف سکس مرکز (نادہ کے سامنے)سٹ آئوٹ 90فیصد مکمل کرلیا گیا ہے،جبکہ صرف فنشنگ کا10فیصد کام باقی ہے۔دوسرا سٹ آئوٹ سائوتھ کی جانب بنایا جارہا ہے جس پر60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔جبکہ تیسرا سٹ آئوٹ ایف ٹین مرکز میں بنایا جارہا ہے۔آئندہ ماہ مزکورہ تینوں سٹ آئوٹ مکمل کرکے عوام کی سہولت کیلئے کھول دئے جائیں گے۔جبکہ دوسرے مرحلہ پر شہر کے دیگر مقامات پر بھی شہر یوں کی سہولت کیلئے سٹ آئوٹس بنائے جائیں گے۔