پیپلز پارٹی کی طرف سے نگراں وزیر اعظم سے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف تحریری شکایت

 
0
441

بشیر میمن  اپنے بھائی نصیر میمن کی انتخابی مہم میں اعانت کر رہے ہیں، ضابطہ کی کاروئی  اور مذکورہ افسر کو سردست تبدیل کیا جائے: خط میں درخواست

اسلام آباد، جون 29 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی نے  نگران وزیر اعظم سے شکایت کی ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئےاپنے بھائی کی انتخابی مہم میں  ان کی اعانت کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی الیکشن سیل کی طرف سے وزیر اعظم ناڈر الملک کے نام ایک خط، جس کی کاپی ٹی این ایس نے حاصل کر لی ہے، میں لکھا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اپنے بھائی نصیر میمن، جو  مقامی انتخابی اتحاد  گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس  کی طرف سے پی ایس-58  کے امیدوار ہیں، کی  مدد کر رہے ہیں جو قابل گرفت غیر قانونی  اور غیر اخلاقی عمل ہے۔

خط میں وزیر اعظم ناصر الملک کو یاد دلایا گیا کہ انھوں وقتا فوقتا  اتنخابات کو شفاف اور منصفانہ طور پر کرانے کے حوالہ ہدایت جاری کی ہیں جن کے تحت دیگر اقدامات سمیت پورے ملک میں پولیس اور انتظامی افسران کو تبدیل کرکے دوسرے مقامات پر تعینات کیا گیا۔

چنانچہ ان کے پیش نظر بشیر میمن کے خالف کاروائی کی جائے۔

خط مین وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مژکور افسر 2013 کی انتخابات مین دگاندلی کے بھی مرتکب ہوچکے ہیں جس سے متعلق ایک  ایف آئی آر ضلع مٹیاری کے تھانہ ہالہ میں انکے بھائی نصیر میمن کے خلاف درج کی گئی تھی۔

خط میں وزیر اعظم سے درخواست کی گئی ہے کہ کہ وہ مذکورہ افسر کے خلاف ضابطہ کی کاروئی کریں اور سردست انھیں تبدیل کریں تاکہ وہ انتخابات کی شفافیت پر اثر انداز نہ ہوں۔