موٹر وے پر ٹرانسپورٹروں کی غنڈہ گردی، موٹر وے پولیس آفیسر کو زخمی کردیا

 
0
1453

 ہائی ایس وین کو اورلوڈنگ پر روک کرجرمانہ کرنے پر  ہائی ایس کے عملہ نے ساتھی ٹرانسپورٹروں کو بلا کر مارکٹائی کی  

ایس ایس پی کامران عادل  فوری  نےطور موقع پر پہنچ  کراسپیشل اسکاڈ کے ذریعہ ملزمان کو گرفتار کرکے لوکل پولیس کے حوالے کردیا

اسلام آباد، جون  29 (ٹی این ایس):موٹر وے پر ٹرانسپورٹروں نے  قانون کی خلاف ورزی پر روکے جانے پر  موٹر پولیس کے خلاف غنڈہ گردی کی  اور ایک آفیسر کو زخمی کردیا ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے ترجمان نے واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے M3 گوجرہ کے علاقے میں افسران نے  ایک  ہائی ایس وین LES 9577 کو اورلوڈنگ پر موٹروے روکا قانون کے مطابق جرمانہ کیا۔

جرمانہ کرنے پر ہائی ایس وین کے عملے نے جھگڑا شروع کر دیا اور ساتھ ہی فون کر کے اپنے جاننے والوں کو موقع پر بلوا لیا۔

خرم، کاشف اور دیگر LED 7202 گاڑیاں ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موٹروے ٹول پلازہ میں داخل ہوئے  اور موٹروے پولیس افسران کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے نہ صرف سرکاری  ٹیبلیٹ  چھینا بلکہ موٹروے پولیس افیسر قلب عباس کو بری طرح مارا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

زخمی آفیسر کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

واقع کی اطلاع پاتے ہی ایس ایس پی کامران عادل  فوری طور موقع پر پہنچ گئے  اور  اسپیشل اسکاڈ کے ذریعہ ملزمان کو گرفتار کرکے لوکل پولیس کے حوالے کیا۔