پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ون اے میزائل کا کامیاب تجربہ

 
0
174

اسلام آباد 26 مارچ 2021 (ٹی این ایس): پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ون اے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ ہے، زمین سے زمین تک مار کرنے والا یہ میزائل 900 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران میزائل کے ڈیزائن سمیت اس کے مختلف ٹیکنیکل پیرامیٹرز بشمول جدید نیوی گیشن سسٹم کو کامیابی سے جانچا گیا۔

ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی ، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سمیت سائنسدانوں، انجینئرز اور دیگر نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

کامیاب تجربے پر صدرعارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔