اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میاں اجمل پر فائرنگ

 
0
240

لاہور 26 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی آفیسر ایس پی اختر فاروق کے بھائی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میاں اجمل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی آفیسر اختر فاروق کے بھائی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل میاں اجمل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گلشن راوی میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں میاں اجمل زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ممبر پاکستان بار کونسل اشتیاق اے خان نے سروسز اسپتال میں میاں اجمل کی عیادت کی۔

اشتیاق اے خان کے مطابق میاں اجمل کی کسی سے دشمنی نہیں ، ڈکیتی میں مزاحمت پر گولیاں ماری گئیں۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ میاں اجمل کو ٹانگوں پر دو گولیاں لگیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لیں گے۔