خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام، 40کلو چرس برآمد

 
0
308

اسلام آباد 26 مارچ 2021 (ٹی این ایس): محکمہ ایکسائز نے خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔یکسائز حکام کے مطابق سندھ پنجاب بارڈر کے کمبوہ شہید چیک پوسٹ پر منشیات اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر گاڑیوں کی چیکنگ سخت کی گئی ، اس دوران ایک ٹرک کی تلاشی کے نتیجے میں 40کلو چرس برآمد کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اٹک کا رہائشی ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا اور ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ منشیات خیبر پختونخوا سے کراچی منتقل کی جانی تھی۔