خیبرپختونخوامیں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ آرڈنینس نافذ کردیا گیا

 
0
329

پشاور 27 مارچ 2021 (ٹی این ایس): خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 60 سال تک کرنے کا آرڈیننس نافذ کردیا گیا، صوبہ کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر63 کے بجائے 60 سال ہوگی۔گورنرخیبرپختونخوا نے سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس پردستخط کردیئے، جس کے بعد صوبے میں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ60سال تک کا آرڈنینس نافذ کردیا گیا۔

جس کے بعد صوبہ کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر63کےبجائے60سال ہوگی ، آرڈیننس کے اجرا کا مقصد اس فیصلے کو قانونی شکل دینا ہے۔

یاد رہے خیبر پختونخوا حکومت نے پنشن کی واجبات میں اضافہ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال اضافے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے عمر کی حد 60 سال کردی تھی۔

بعد ازاں محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر سے متعلق آرڈیننس منظوری کیلئے گورنر کو ارسال کیا تھا۔

خیال رہے سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63سال کردی تھی۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔