سینیٹر سراج الحق کا غلام احمد بلو ر کو ٹیلی فون، پشاور دھماکہ کی مذمت 

 
0
927

پشاور،جولائی 12 (ٹی این ایس): امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو ٹیلی فون کیا اور پشاور بم دھماکہ کی شدید مذمت اور ہارون بلور و دیگر شہدا کی شہادت پر غلام احمد بلور سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہاکہ یہ حملہ صرف اے این پی پر نہیں، پورے ملک پر حملہ ہے ۔ سراج الحق نے غلام احمد بلور سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اور پوری قوم آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔سراج الحق نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور غم زدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔