ٹیکسٹایل انڈسٹری میں عالمی سرمایہ کاری کا حجم 102ارب ڈالر تک پہنچ گیا :اپٹما 

 
0
470

پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات بلند پیداواری لاگت کے باعث بری طرح متاثر ہوئیں
لاہور ،جولائی 12 (ٹی این ایس):آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما )کے چےئرمین عامر فیاض نے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مناسب ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گارمنٹس سیکٹر کے انفراسٹرکچر کو بڑھانے کیلئے سالانہ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں ،درآمد کنندگان کو لانگ ٹرم فنانس فسیٹلٹی (ایل ٹی ایف ایف )چین میں شامل کیا جائے تاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوسکے ۔

انہوں نے اس اکا اظہاروفاقی وزیر خزانہ کو بھجوائے جانے والے ایک خط میں کیا ۔جس میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے اور بنیادی ٹیکسٹائل کی ویلیو ایڈڈ سیکٹر کو سپلائی میں اضافہ ہوگا ۔ یہ سہولت ابتدائی ایل ٹی ایف /ای او پی چین کے تحت میسر تھی ۔ا نہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے 2017میں عالمی سطح پر ٹیکسٹائل مشینری کی امپورٹ میں 38فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2013ء میں سپننگ مشینری کی درآمد18فیصد ، سوئنگ مشینری کی درآمد 15فیصد ، ویونگ مشینری کی درآمد 10فیصد اور ایم ایم ایف مینوفیکچرنگ مشینری کی درآمد پانچ فیصد رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹایل انڈسٹری میں عالمی سرمایہ کاری کا حجم 102ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ پاکستان میں اس عرصے کے دوران نہ صرف سرمایہ کاری نہیں ہو سکی اور سرمایہ کاری کا حجم صرف 2ارب ڈالر رہا ۔پاکستان کی انڈسٹری کو متعدد مسائل کا سامنا رہا جبکہ خطے میں ٹیکسٹائل مصنوعات پیدا کرنے والے ممالک نے مراعاتی سکیموں کے تحت بھاری سرمایہ کاری کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات بلند پیداواری لاگت کے باعث بری طرح متاثر ہوئیں اور برآمدات میں بڑی تیزی سے کمی واقع ہوئی ۔