راجہ بشارت سے شادی کی مگر وہ اہلیہ تسلیم نہیں کررہے: سیمل کامران

 
0
1566

لاہور ، اگست  18(ٹی این ایس): سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل کامران کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان نے راجہ بشارت کو ہفتے کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی کل تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق ایم پی اے سیمل کامران نے راجہ بشارت کے خلاف درخواست دی جس میں  موقف اپنایا کہ راجہ بشارت سے شادی کی مگر وہ اہلیہ تسلیم نہیں کررہے،راجہ بشارت اوران کےگھر والوں نے تشدد کرکے نکال دیا اور ساتھ ہی سیمل کامران کمرہ عدالت میں روپڑیں۔

چیف جسٹس نے راجہ بشارت کو آج طلب کر لیا ہے۔