پاکستانی وفد  کی بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات، واجپائی کی موت پرافسوس کاپیغام پہنچایا

 
0
5321

نئی دہلی ، اگست  18(ٹی این ایس): سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری  واچپائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان سے چار رکنی وفد کے بھارت پہنچنے کے بعد بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سے ملاقات کی ،اور اٹل بہاری واجپائی کی موت پرسشما سوراج سے تعزیت کی، پاکستانی وفدنے سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت پرافسوس کاپیغام پہنچایا،ملاقات میں پاکستان اوربھارت کےسفارتی حکام بھی موجودتھے،ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل ، ڈاکٹرفریحہ اور وزیر اطلاعات علی ظفر شامل ہیں۔

یاد رہے پاکستانی وفداٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد آج ہی پاکستان واپس آجا ئے گا۔