این بی پی کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء میں عطیہ کردی 

 
0
363

کراچی،جولائی 12 (ٹی این ایس): نیشنل بینک آف پاکستان کے ملازمین نے این بی پی کے صدر سعید احمد کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اپنی ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء کے لئے عطیہ کردی۔ یہ اقدام معزز سپریم کورٹ کے بروقت مشاہدے پر لیا گیا۔ یہ اقدام جس میں ملک میں پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی جو ہمارے ملک کے لئے ایک خطرہ کی صورت حال پیدا کررہا ہے ، ایسے میں معزز سپریم کورٹ کی جانب سے بروقت اٹھائے جانے والے قدم کا نتیجہ ہے۔ اسی وجہ سے حکومت پاکستان نے عطیہ / مالی تعاون کے لئے اندرون اور بیرون ملک عطیہ کنندگان کے لئے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018کے نام سے ایک اکاؤنٹ نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام برانچز میں کھول دیا ہے۔ پاکستان ایک ایسا ملک جہاں پر دریا اور بارشوں کی نعمت ہمیشہ رہی ہے مگر ماہرین کی رائے کے مطابق آنے والے وقت میں پورے ملک کے دریاؤں کو جو کہ پورے ملک میں وسیع پیمانے پر پانی دیتے ہیں کو پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پانی کا ایک وسیع ذخیرہ جو سمندر میں گر کر ضائع ہوجاتا ہے جس سے زراعت کے لئے ملک میں آبپاشی کے مواقع ختم ہورہے ہیں۔

اپنے پیغام میں سعید احمد نے کہا کہ انتظامیہ کو توقع ہے کہ فیلڈ فنکشنریز اس فنڈ میں عطیات جمع کروانے والوں کو سہولتیں مہیا کریں گے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور ڈیپازٹ کرنے والوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہیں اور بہترین سلوک کریں۔ تمام بڑی برانچز، ریجن اور ہیڈ آفس میں بیٹھے لوگ پوری طرح تیار بیٹھے ہیں کہ اس سلسلے میں مکمل رہنمائی اور مدد فراہم کی جائے اور کسی بھی قسم کے سوالات کا بہترین انداز میں جواب دیں اور ہر شکایت کو دور کریں۔ عملے کا کوئی بھی رکن چاہے عورت ہو یا مرد اگر غفلت کا مرتکب پایا گیا تو علاقائی انتظامیہ ان لوگوں کے خلاف ان کے لئے کوئی ہمدردی نہیں رکھے گی اور ایسے کسی عمل کی حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس بارے میں عام لوگوں کے لئے معلومات تمام اردو/ انگلش پرنٹ میڈیا میں شائع کی ہے اور بینرز آویزاں کئے ہیں۔ شکایات درج کروانے کے لئے نمبروں پر مشتمل نوٹس تمام برانچز اور اے ٹی ایم کیبن میں آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ این پی بی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ این بی پی کال سینٹر تمام دنوں میں 24 گھنٹے فنڈ جمع کرنے کے لئے معلومات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گا اور شکایات دور کرنے میں مدد دے گا۔ بیرون ملک موجود بینکوں کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ فنڈز جمع کرنے کے لئے عطیات / مالی تعاون جمع کرنے کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانی اور بین الاقوامی عطیہ کنندگان کو سہولیات فراہم کرے۔ عطیات اور مالی تعاون کیش، چیک، پرائز بونڈز اور دوسرے مساوی طریقوں سے جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ فنڈز میں رقم جمع کرواکر وہ لوگ جو پاکستان اور بیرون پاکستان مقیم ہیں، پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔