حق پر ست امید وار شفیق الر حمان کمبو ہ اور مر تضی ڈھر کی کا رنر میٹنگ کی اجا زت منسوخ کئے جا نے پر ایم کیو رابطہ کمیٹی کی شدید الفا ظ میں مذمت

 
0
440

سندھ کی نگراں حکو مت سیا سی جما عتو ں کو انتخا بی مہم سے روکنے کے بجا ئے اپنی ذمہ داریو ں کو محسوس کر یں ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
کراچی،جولائی 12 (ٹی این ایس): متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سکھر کے حلقہ پی ایس 24سے نا مز حق پر ست امید وار شفیق الر حمان کمبو ہ اور قومی اسمبلی کے حق پر ست نا مز امید وار مر تضی ڈھر کی کا رنر میٹنگ کی اجا زت منسوخ کیے جا نے کے عمل کی شدید الفا ظ میں مذمت کر تے ہو ئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتظا میہ بلخصوص ڈپٹی کمشنر کا یہ عمل دہشت گر دوں کے سامنے ہتھیا ر ڈالنے کے متر ادف ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سندھ کی نگراں حکو مت سے یہ مطا لبہ کیا کہ وہ سیا سی جما عتو ں کو انتخا بی مہم سے روکنے کے بجا ئے اپنی ذمہ داریو ں کو محسوس کر یں اور امان وامن کی صورتحا ل کو برقرار رکھتے ہو ئے انتخا بی امید واران کے تحفظ کو یقینی بنا ئیں کیو کہ جب تک آزانہ ما حو ل میں سیا سی جما عتو ں کو انتخا بی مہم چلا نے کی اجا زت نہیں ہو گی اس وقت تک صاف وشفاف انتخا با ت کا انعقاد ممکن نہیں ۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطا لبہ کیا کہ اس ضمن میں وہ اپنی آئینی ذمہ دارایو ں کو پو را کر تے ہو ئے پر امن اور سازگار ما حول فر اہم کر یں تاکہ انتخا بی عمل کا میا بی سے مکمل ہو سکے ۔