حیدرآباد میں عالمی یوم آبادی پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حیدرآباد کی طرف سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا

 
0
331

حیدرآباد،جولائی 12 (ٹی این ایس):11جولائی عالمی یوم آبادی پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حیدرآباد کی طرف سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز ریجنل ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر محمد شریف تھہیم اور بخت علی سیال ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے کیا، واک ماڈل اسکول اولڈ کیمپس سے شروع ہوئی، واک میں شاہد میمن ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ، ڈاکٹر شبنم شہلا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محمد امین بڈھانی ڈیمو گرافر ، متین الدین تعلقہ پاپولیشن آفیسر اور عاشق علی بھنگر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر نے شرکت کی،۔

واک اکا اختتام پریس کلب حیدرآباد پر ہوا جہاں ریجنل ڈائریکٹر پاپولیشن محمد شریف تھہیم نے خطاب کیاانہوں نے کہا کہ پاپولیشن ڈے منانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام میں شعور پیدا کیا جائے کہ ہم اپنے خاندان کو ترقی دینے کیلئے جتنی جلدی پلاننگ کرینگے اتنی ہی جلدی خاندان ترقی کریگا اور اس کو ہر وہ آسائش میسر ہوگی جو ایک پڑھے لکھے اور خوشحال خاندان کو ملنی چاہیے، بخت علی سیال ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے بتایا کہ اس وقت 2017ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 70لاکھ74ہزارہو چکی ہے اس کے مطابق گروتھ ریٹ ایک ہزار کی آبادی پر 1.43فیصد ہے، ا سی طرح ایک ہزار کی آبادی پر ڈیتھ ریٹ 6.3فیصد ہے، انفینٹ مورٹالیٹی ریٹ52.1فیصد ایک ہزار پر اور اس کنٹراسیپٹیوں پر یولینس ریٹ 35.4 فیصد ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بچے بند کرنا نہیں ہے بلکہ ایک بچے کے بعد دوسرے بچے کی پیدائش کے درمیان کم از کم تین سے پانچ سال کا وقفہ ضروری ہے تاکہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند رہیں اور معاشرے میں ان کو اعلیٰ مقام حاصل ہو ۔