وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی جانب سے راولڈیم چوک پراجیکٹ پرکام تیزی سےجاری ہے۔کل 22میں سے 13پائلزاور4 گریڈرز مکمل ہوچکے ہیں۔بریج کی آر سی سی وال کاکام شروع کردیا گیا

 
0
199

اسلام آباد 27 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی جانب سے راولڈیم چوک پراجیکٹ پرکام تیزی سےجاری ہے۔کل 22میں سے 13پائلزاور4 گریڈرز مکمل ہوچکے ہیں۔بریج کی آر سی سی وال کاکام شروع کردیا گیاہے۔راولڈیم سے فیض آباد کی جانب سلپ روڈ کا بیس کورس مکمل ہوچکا ہے۔جبکہ فیض آباد سے سرینا جانے والی روڈ پرسب ویز ڈال دیا گیاہے۔پروجیکٹ دو فیز میں کام مکمل کرے گا تاکہ ٹریفک کی روانی میں مسائل نہ ہو- فیز ون میں سلپ روڈ اور دوسرے فیز میں اوور پاس اور انڈر پاس بنائے جائیں گے ۔ادارہ ہذاسیلف فنانسنگ کے تحت مذکورہ منصوبہ مکمل کرے گا۔منصوبے پردوانڈرپاسسز اورایک فلائی اوور بھی تعمیر کیئ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ( سی ڈی اے ) شہراقتدار کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کررہا ہے۔اس ضمن میں ماضی سے طوالت کے شکار راولڈیم چوک منصوبے پر اپنی مدد آپ کے تحت تیزی سے کام جاری ہے۔منصوبے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، جبکہ پارک روڈ کی جانب سے آنے والی ایسٹ لوپ پرٹیسٹ فائل ہوچکی ہے،اٹھائیس دنوں تک اس لوپ پرلوڈ ڈال کرچیک کیا جائے گا،اس کے بعدمزکورہ لوپ پائیلنگ کاکام شروع کیا جائے گا۔مزکورہ منصوبے کاارتھ ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔مذکورہ منصوبے پر ایک فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا ۔جبکہ پارک روڈ سے مری روڈ تک ایک انڈرپاس تعمیر کیا جائے گا۔دوسرا انڈر پاس فیض آباد سے مارگلہ ٹائون کی جانب تعمیر کیا جائے گا۔اس انڈرپاس کی تعمیر سے مارگلہ ٹاور کے دونوں فیزز اور مارگلہ ٹائون آرچرڈ اسکیم کے لوگ مستفید ہونگے۔مذکورہ منصوبے کی ای آئی اے ہوچکی ہے۔