عمران خان کو ہٹانے والے خود پیچھے ہٹ گئے ہیں، شیخ رشید احمد

 
0
200

اسلام آباد 29 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ عمران خان کے خلاف کھڑی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے، میرا اور تیرا اپوزیشن لیڈر کرتے کرتے ان کا کام ہوگیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانے والے خود پیچھے ہٹ گئے ہیں، پی ڈی ایم میں اختلاف نہ حکومت کی کامیابی ہے نہ حکومت کا اس میں ہاتھ ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں آئیں، عمران خان ان سے نہیں جانے والا، پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ کے لیے علیحدہ ہوچکی ہے، اب اصل فیصلہ مولانا فضل الرحمان کا ہے، ہماری کسی سے کوئی ناراضی نہیں ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اسمبلیوں میں آنے اور انتخابی اصلاحات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ آئینی ریفارمز کریں عمران خان آپ سے باہر نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن این سی او سی کا کام ہے میرا کام نہیں ہے، اگر مجھے کہا جائے گا تو میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کراؤں گا۔