آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے ہو گیا، مفتاح اسماعیل نے اعلان کر دیا

 
0
131

اسلام آباد 14 جولائی 2022 (ٹی این ایس): وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ ہوجانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جلد مل جائیں گے جبکہ معاہدے میں مدد اور کوششوں پر وزیر اعظم، ساتھی وزرا، سیکرٹریز اور وزارت خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بجٹ پر سختی سے عمل کرنا ہو گا جبکہ پاکستان کو طلب اور رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ بھی برقرار رکھنا ہو گا۔