کراچی: شوہر نے مبینہ طور پربیوی کو دیگ میں ڈال کر زندہ جلادیا

 
0
2387

کراچی 14 جولائی 2022 (ٹی این ایس): کراچی میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو مبینہ طور پر دیگ میں ڈال کر زندہ جلادیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع ایک اسکول کے کچن سے خاتون کی لاش دیگ سے برآمد ہوئی ، خاتون کو دیگ میں ڈال کر پکانے کی کوشش کی گئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ کی ایک ٹانگ بھی جسم سے علیحدہ تھی اور خاتون کافی حد تک جل چکی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے قتل اور لاش کو جلانے کے واقعے میں مبینہ طور پر اس کا شوہر ملوث ہے جو 3 بچوں کو لے کر فرارہوگیا، مقتولہ اسکول کی ملازمہ تھی اور اسکول کے سروینٹ کوارٹر میں فیملی کے ہمراہ مقیم تھی، مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی۔

ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ خاتون کو مبینہ طور پراس کے شوہرعاشق نے قتل کر نے کے بعد لاش دیگ میں ڈال کر پکائی تھی، خاتون کی شناخت 35سالہ نرگس کے نام سے ہوئی اور بظاہر خاتون کو دیگ میں ڈال کر زندہ جلایا گیا۔