تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
352

لاہور فروری 12 (ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق ضلع کچہری اسلحہ برانچ میں پانچ سالوں کے دوران 43 ہزار جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو 32 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا، وسیع پیمانے پر بنائے گئے اسلحہ لائسنسوں پر ہوم سیکرٹری کے جعلی دستخط کئے گئے پچھلے دس برس سے یہاں پر تعینات عملہ کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک ہے ۔