ترک صدر نے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کو برطرف کردیا

 
0
953

ترکی 30 مارچ 2021 (ٹی این ایس): ترک صدر طیب اردوان نے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مرکزی بینک کے گورنر کی برطرفی کے بعد اب اچانک ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر نے 2019 میں مرکزی بینک میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اس سے قبل استنبول اسٹاک ایکسچینج میں بھی فرائض انجام دے چکے تھے۔

طیب اردوان نے منگل کو رات گئے اچانک ایک صدارتی حکم نامے کے تحت انہیں برطرف کردیا۔

امریکی ادارے کا کہنا ہےکہ امریکی انویسٹمنٹ کمپنی کے سابق ممبر مصطفیٰ دمان کو نیا ڈپٹی گورنر بنایا گیا ہے۔