وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے شہر میں ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کیلئے اپنے وسائل کواستعمال کرتے ہوئےایف ٹین سروس روڈ ایسٹ کی توسیع اوریوٹرن کاکام مکمل کرلیا

 
0
164

اسلام آباد 30 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے شہر میں ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کیلئے اپنے وسائل کواستعمال کرتے ہوئےایف ٹین سروس روڈ ایسٹ کی توسیع اوریوٹرن کاکام مکمل کرلیا گیاہے۔ جبکہ کم آمدن ٹریفک منیجمنٹ پلان کے تحت ایف ایٹ اور جی ایٹ کے انڈر پاس پردو سلپ بنائی جائیں گی جوکہ انٹر چینج کے طور پرکام کرتے ہوئے جناح ایونیو کو لنک کریں گی ۔جبکہ سرینگر ہائی وے اورسرینا چوک پر ٹریفک کے بہائو کوکم کرنے کیلئے مزیدلین بنائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے )انتظامیہ نے ٹریفک کے بہائو کو برقرار رکھنے اور حادثات پرقابوپانے کیلئے اپنے وسائل اور افرادی قوت کو استعمال کرتے ہوئے ٹریفک منیجمنٹ پلان پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔اس ضمن ادارہ ہذا کے شعبہ ایم پی او کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔مذکورہ ٹریفک پلان ٹریفک کنٹرول کرنے کاایک بہترین پلان ہے جو فوری طور پر ٹریفک کی روانی کنٹرول کرتا ہے اور گاڑیاں بغیر کسی رکاوٹ کے مزائل چوک سے مارگلہ روڈ تک گزر سکتی ہیں ۔مزکورہ منصوبے کے تحت ایف ٹین سروس روڈ ایسٹ کوکشادہ کرنے کے ساتھ مذکورہ روڈ کی کارپٹنگ،بیس کورس،لین مارکنگ،کرب اسٹون،کرب اسٹون پینٹنگ کی گئی ہے۔جبکہ سائن بورڈ،کیٹ آئیز،میٹل روڈاسٹڈ بھی نصب کئے گئے ہیں ،اور مذکورہ روڈ پر بس مسافروں کی سہولت کیلئے بس اسٹاپ بھی بنائے گئے ہیں۔ادارہ ہذا ٹریفک منیجمنٹ پلان کے دومزید پراجیکٹ کررہا ہے،جس کے تحت ایف ایٹ اور جی ایٹ کے انڈر پاس پر بنا یا جائے جس کے تحت دوسلپس بنائی جائیں گی جس سے مزکورہ انڈر پاس انٹر چینج کے طور پرکام کرے گا۔مذکورہ منصوبے سے پمز کوجائے والی ٹریفک کے بہائو کو مزید بہتر کیا جاسکے گا،اس سے جی ایٹ سے یف ایٹ ہوجانے والی ٹریفک بھی باآسانی اسے استعمال کرسکے گے۔یہ شہر یوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انتہائی کم خرچ منصوبہ ہے ۔دوسری جانب سرینگر ہائی وے پر سرینا چوک تک رش کے اوقات میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے راولڈیم کی جانب مڑنے والی روڈ کوایک اورلین کااضافہ کیا جائے گا،جس سے سرینا کی جانب مڑنے والی لین میں بھی مزید ایک لین کا اضافہ کیا جائے گا جس سے ٹریفک کابہائو مزید کنٹرول ہوجائے گا ۔