وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(ڈی ڈبلیو پی)کی 51ویں میٹنگ سی ڈی اے سیکٹریٹ میں چئیرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں منعقد ہوئی

 
0
336

اسلام آباد 30 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(ڈی ڈبلیو پی)کی 51ویں میٹنگ سی ڈی اے سیکٹریٹ میں چئیرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ دوران میٹنگ خیابان اقبال سروس روڈ (ایسٹ) اورایف ٹین روڈ کے ساتھ رائونڈابائوٹ کی توسیع اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ 205.102 ملین کی لاگت سے منظور شدہ مذکورہ منصوبے پر عمل درآمد سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آنے کے ساتھ حادثات کوبھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ دوران میٹنگ فراش ٹائون میں15184ملین لاگت سے تیار کئے جانے والے کچی آبادی کیلئے کم آمدن والے رہائشی اپارٹمنٹ منصوبے کی ڈویلپمنٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔مذکورہ منصوبے کے تحت پہلی کیٹگری میں 1560اپارٹمنٹ بنائے جائیں گے جو کہ ترقیاتی لاگت پوری کرنے کیلئے ادارہ ہذا کی جانب سے نیلام کئے جائیں گے۔دوسری کیٹگری میں 400اپارٹمنٹ بنائے جائیں گے جوکہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے دوسری جگاہوں پرموجود لوگوں کوالاٹ کئے جائیں گے۔تیسری کیٹگری میں کل 2000اپارٹمںنٹ تیار کئے جائیں گے،جوکہ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈکم آمدن افرادکو دئے جائیں گے۔ اجلاس میں60 .316 ملین کی لاگت سے سگنلائزڈ انٹرسیکشن مری روڈکے سرینگر ہائی وے سے منسلک کرنے کے منصوبے کی توسیع اور اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ہے۔دوران میٹنگ 2628.990ملین کی لاگت سے سیکٹر ڈی بارہ کے ترقیاتی کاموں کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔