ایف آئی اے کے کاؤنٹرٹیرارزم ونگ کی کارروائی

 
0
246

اسلام آباد 15 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام اباد پولیس کے اے ایس آئی کو غیر ملکی سفیر کو اہم ملکی دستاویزات فراہم کرنے کے الزام پر گرفتار کرلیا.
ترجمان اسلام آباد پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کردی.
اسلام اباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور احمد کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.
جس کے مطابق اے ایس آئی نے جناح ایونیو بلیو ایریا سے غیر ملکی سفیر کے ایجنٹ کے ساتھ گاڑی میں نامعلوم مقام پرسفر کیا اور واپس اسی مقام پر گاڑی سے اتارا
جس پر ایف آئی اے کی ریڈ کرنے والی ٹیم نے اے ایس آئی ظہور احمد کو گرفتار کرکے 50ہزار، روپے سے بھرا لفافہ اے ٹی ایم کارڈز اور یو ایس بی اس سے لیکر اپنے قبضے میں لے لیں .
ترجمان اسلام اباد پولیس کا کہنا ہے تھانہ گولڑہ میں تعینات اے ایس آئی ظہور احمد کی گرفتاری سے ایف آئی اے نے آگاہ کیا ہے.
اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے، اسلام آباد پولیس بھی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کرے گی ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر ثانیہ حمید پاشا نے تھانہ گولڑہ کے اے ایس آئی ظہور احمد کو E/11 میں مساج سینٹر پر چھاپا مارنے کا کہا تھا تو اس مساج سینٹر پر حساس ادارے کا اہلکار موجود تھا جس کی وجہ سے ظہور اجمد اے ایس آئی کے خلاف انتقامی کاروائی کی جا رہی ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کے آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس صاحب اپنے اے ایس آئی کی ہر طرح کی تحقیقات میں خود شامل ہو کر یا ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد کو تحقیقات میں شامل کر کے صاف شفاف انکوائیری کروائیں