اسلام آباد(ٹی این ایس) بشری بی بی اڈیالا جیل سے بنی گالا منتقل، عمران خان کی رہائشگاہ سب جیل قرار

 
0
70

احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالا منتقل کردیاگیا۔ احتساب عدالت نے آج توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ گرفتاری دینے خود اڈیالا جیل پہنچی تھیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو اڈیالا جیل سے بنی گالہ منتقل کردیاگیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی بنی گالا میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔