وزیراعظم کی غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

 
0
223

اسلام آباد 15 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے لاہور اور ملک کے مستقبل کیلئے اہم ہیں، منصوبوں میں ماحول دوست مٹیریل کا استعمال کیا جائے۔وہ بدھ کو سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب رہے تھے ۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گرین اربنائزیشن ماڈل ملک کے دوسرے شہروں میں بھی استعمال کیا جائے، ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور معاشی ترقی کیلئے شروع کئے ہیں، حکومت غیر فعال اثاثوں کو سرمایہ کاری کے قابل بنا رہی ہے،منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور ان کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا بلا جواز ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔