FIA کے 17 افسران کی اگلے عہدوں پر ترقی، 11اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کوڈپٹی ڈائریکٹرز جبکہ6 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے عہدوں کی ترقی سے نوازا گیا

 
0
379

اسلام آباد، اپریل 09  (ٹی این ایس): محکمہ ترقیاتی کمیٹی (DPC)  کی سفارش پر حکومت نے FIA کے 17 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دیدی ہے۔

اس ضمن میں وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹفیفکیشن کے مطابق  گریڈ 17 کے گیارہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ، غلام عباس بلوچ، طارق پرویز، شہزاد حیدر قاضی عبدالحمید، خالد انیس، ابوذر سبطین، ایس شاہد حسن، سمیع الرحمٰن خان جامی، احمد علی، محمد احمد اور سجاد احمد باجوہ کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹرزکے عہدے پر ترقی سے نوازا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 18/قانون کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز  قیصر شبیر وڑایئچ اور ممتاز الحسن کو  گریڈ 19 میں ایڈیشنل ڈائریکٹرز جبکہ گریڈ 18انویستگیشن کے نواز الحق  ندیم ، ساجد اکرم چوہدری،مظہر جبار اور سیف اللہ جوکھیو نامی 4  ڈپٹی ڈائریکٹرز  کو بھی ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔