ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا

 
0
196

اسلام آباد 31 مارچ 2021 (ٹی این ایس): ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے
ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ علی اصغر کو غیر قانونی تشہیری بورڈز اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے احکامات جاری کیئے تھے مہم کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات اور تشہیری بورڈز مسمار کیئے جائیں گے تجاوزات کے خلاف مہم میں ضلعی انتظامیہ کی مشینری اور عملہ بھی حصہ لے رہا ہے ڈی ایم اے کی خصوصی ٹیم نے آج علی الصبح ایف ٹین مرکز سے مہم کا آغاز کیا ڈی ایم اے ٹیم نے ایف ٹین مرکز سے 8 ٹرک سامان قبضہ میں لیکر سٹور منتقل کر دیا خصوصی مہم کی سربراہی ڈی ایم اے کے فیلڈ انچارج بشیر احمد کھوکھر کر رہے ہیں۔ ڈی ایم اے اور ایم پی او ٹیمیں شہر بھر میں تجاوزات اور غیر قانونی تشہیری مہم کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گی عوام الناس کی سہولت کیلئے تمام فٹ پاتھس اور گرین بیلٹس سے تجاوزات مسمار کریں گے۔ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کے مطابق تجاوزات کے خلاف شہریوں کی شکایات پر فوری کاروائی کیلئے ڈی ایم اے کی خصوصی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔