اگرکسی تنظیم کےخلاف پرچےہیں توعدالتوں میں بھگتنا ہونگے،سربراہ نیکٹا احسان غنی

 
0
380

 

اسلام آباد ،اکتو بر25(ٹی این ایس): سربراہ نیکٹا احسان غنی کا کہنا ہے کہ نیکٹا کو ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن پر کوئی اعتراض نہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوی کی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے حوالے سے سربراہ نیکٹا احسان غنی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ سربراہ نیکٹا احسان غنی کا کہنا ہے کہ نیکٹا کو ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن پر کوئی اعتراض نہیں۔ اگرکسی تنظیم کےخلاف پرچےہیں توعدالتوں میں بھگتنا ہونگے۔ اگر کسی وقت دہشتگردی کا پروپیگنڈہ کیا ہے اس سے لاتعلقی کرنا ہوگی۔ مذہبی جماعتوں کے لوگ پارلیمنٹ میں رہے ہیں۔ سیاست میں مذہبی جماعتوں کی شمولیت کوئی نئی بات نہیں۔