وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں

 
0
343

اسلام آباد 31 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں ۔اسی ضمن میں میں گزشتہ روز ادارہ ہذا نے نیومل گائوں اورموضع ریاڑہ میں اربوں روپے کی انتہائی قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔مذکورہ قبضہ مافیا نے پہلے سرکاری اراضی پرکچی تعمیرات کے ذریعےغیرقانونی تجاوزات قائم کیں،بعد ازاں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنا شروع کردیا۔تاہم ادارہ ہذا کی جانب سے بروقت اور فوری کارروائی کرتے ہوئے میگا آپریشن کیاگیا۔دوران آپریشن 60جھگیاں،45مٹی کےکچے گھر،5بھینسوں کے باڑے، چار دیواریوں سمیت بڑے پیمانے پر دیگر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا ہے۔جبکہ دوران آپریشن اربوں روپے کی200کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔آپریشن سے قبل مذکورہ قبضہ مافیا کوغیر قانونی تعمیرات گزشتہ پیر تک ازخود گرانے کیلئےنوٹسسز بھی دئے گئے تھے،جبکہ اضافی اسٹکچر مسمار کردئے گئے تھے۔دریں اثناء جی ایٹ فور میں دو کمروں پر مشتمل ایک غیرقانونی گھر کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اسے مسمار کیاگیا۔اور آئی نائن فور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک سبزی و فروٹ اسٹال بھی مسمار کردیا گیاہے۔آپریشن ادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیا گیا، جبکہ آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کا استعمال کیا گیا۔