وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی جانب سے اسلام آباد کی خوبصورتی کو نقصان پہنچانے،لکڑیاں کاٹنے اور مٹی اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا

 
0
240

اسلام آباد 31 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی جانب سے اسلام آباد کی خوبصورتی کو نقصان پہنچانے،لکڑیاں کاٹنے اور مٹی اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز نرسری فارمز کو جرمانے کیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر بھر میں سی ڈی اے کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ لکڑیاں کاٹ کر اور مختلف علاقوں سے مٹی اٹھا کر شہر کی خوبصورتی کو نقصان پہنچا رہے تھے جس کے بعد سی ڈی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ان کو جرمانہ اور دیگر سزائیں دی جائیں گی. اس ضمن میں تھانہ آئی نائن میں ایف ائی ار بھی درج کروائی گئی ہے۔سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے ایسے لوگوں کو جرمانے کیے جارہے ہیں جو شہر کی خوبصورتی کو متاثر کر رہے تھے اب کسی نے اسلام آباد سے لکڑیاں کاٹیں یا کسی درخت کو نقصان پہنچا تو ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی انتظامیہ کی طرف سے ایچ نائن میں نرسریوں کو جرمانے کیے گئے ہیں سی ڈی اے انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے سی ڈی اے کا ساتھ دیں تاکہ اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنایا جاسکے