سابق صدر پرویز مشرف بے نظیر بھٹو قتل کیس کے عدالتی فیصلے پر اپیل سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،سعید غنی

 
0
394

اسلا م آ با دستمبر22(ٹی این ایس )۔ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا  کہ سابق صدر پرویز مشرف بے نظیر بھٹو قتل کیس کے عدالتی فیصلے پر اپیل سے توجہ ہٹاننے کے لئے آصف زرداری پر الزام لکا رہے ہیں ۔ ان نے  پرویز مشرف سے  وطن واپس آنے کا مطالبہ کرتے ہویے کہا ان کا اس کیس میں نا م ہے وہ آکر  عدالت میں اپنی صفائی دیں۔سعید غنی نے کہا کہ پرویز مشرف آصف زرداری پر پہلے بھی الزام لگا چکے ہیں

۔پیپلزپارٹی کے رہنما نےمزید کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کے نتیجے میں پرویز مشرف پر کیس چلا اور عدالت سے مفرور ہونے کے بعد اب وہ ملک سے باہر بیٹھ کر الزام تراشی کر رہے ہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ایف آئی اے اور اقوام متحدہ سے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرائیں تاہم اس کیس کے فیصلے سے ہماری جماعت اتفاق نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا ذمہ دار بھی آصف زرداری کو ٹہھرایا لیکن وہ نامزد تھے لیکن عدالت نے انہیں اس مقدمے میں باعزت بری کیا۔ان نے مزید کہا  اگر پرویز مشرف خود کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بے گناہ سمجھتے ہیں تو عدالت کے سامنے پیش ہوں