بیرون ملک سے میڈیکل کرنیوالے طلبہ کیلئے متعلقہ ملک میں ہاوس جاب کرنا لازم قرار دے دیا گیا

 
0
402

اسلام آبادستمبر 22 (ٹی این ایس)پی ایم ڈی سی نے بیرون ملک میڈیکل تعلیم حاصل کرنے وا لے طلبہ پر پاکستان کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہاوس جاب کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔کہتے ہیں ایک سال کی لازمی کلینکل انٹرن شپ اسی ملک کے ہسپتالوں میں کرنا ہوگی: قائم مقام رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔

پی ایم ڈی سی کے قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ایسے طلبہ ایک سال کی لازمی کلینکل انٹرن شپ (ہاؤس جاب) اسی ملک کے ہسپتالوں میں کریں گے۔ انٹرن شپ نہ کرنے والوں کی پی ایم ڈی سی میں بطور ڈاکٹر رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔یکم اپریل 2017 سے قبل انٹرن شپ کرنے والے طلبہ پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کی پی ایم ڈی سی میں بطور ڈاکٹر رجسٹریشن کیلئے ساڑھے پانچ سال کی تعلیمی مدت پوری کرنا لازمی ہو گی اور نیشنل ایگزیمینیشن بورڈ (NEB) کا امتحا ن پاس کرنا ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد نے “نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کی وجہ بیرون ممالک کی جانب سے طلبہ کو اپنے ہسپتالوں میں ہاؤس جاب کی اجازت نہ دینے کی شرط ہے۔ بیرون ملک میڈیکل کالجز لاکھوں روپے لے کر ڈگری دے رہے ہیں مگر ہاؤس جاب کیلئے طلبہ کو پاکستان بھجوا دیتے ہیں۔ یہ طریقہ درست نہیں، بیرون ممالک کے میڈیکل کالجز کو ہاؤس جاب کا وظیفہ دینا چاہئے