کوئٹہ جولائی24 (ٹی این ایس):کوئٹہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 100طالبات کی حالت غیر ہوگئی جنہیں ریسکیو نے ہسپتال پہنچا دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں واقع سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ہاسٹل نے جب رات کھانا کھا یا تو کچھ دیر بعد ہاسٹل میں موجود 100طالبات کی حالت غیر ہوگئی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے طالبات کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا ،جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ اس ضمن پر سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ اس واقع میں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ وائس چاننسلر اور وارڈن کا تتعلق پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی سے ہے ۔
طالبات کافی عرصے سے ناقص اور غییر معیاری کھانوں کی شکایت کر رہی تھیں لیکن کرپٹ وارڈن کی وجہ سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔
کھانے کی مد میں مذکورہ یونیورسٹی کی طالبات سے ماہانہ 2500 لیے جاتے ہیں اوراس وقت یونیورسٹی ہاسٹل میں 600 سے زاہد طالبات رہائش پزیر ہیں۔
سوال یہ ہے کہ طاقت اور حکومت کے بل پر ایسا کب تک چلتا رہے گا اور عوام کب تک یہ ظلم و ناانصافی سہتی رہے گی؟