صحبت پور میں ایف سی کے قافلے کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

 
0
808

کوئٹہ جولائی24(ٹی این ایس )ضلع صحبت پور میں ایف سی کے قافلے کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا سڑک کے کنارے نصب بم برآمد سیکورٹی ذرائع کے مطابق پیر کوسیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع صحبت پور کے علاقے میں سڑک کنارے نصب 10کلو وزنی آئی ای ڈی برآمد کرکے ناکارہ بنادی آئی ای ڈی کے ہمراہ ایک پریشر بٹن ایک آر پی جی کا گولہ بمعہ فیوز اور ایک بیٹری بھی برآمد ہوئی مذکورہ مواد سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا جسے سیکورٹی فورسزنے بروقت برآمد کرکے بڑے جانی نقصان کا تدراک کیا ۔