صدر مملکت کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے

 
0
459

اسلام آباد 12 اپریل 2021 (ٹی این ایس): سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔

نہوں نے تحریر کیا کہ کہ کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد پہلا دن دفتری مصروفیت میں گزارا۔ کورونا کےدوران صرف 2 دن بخار اور جسم میں درد رہا۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کورونا کےدوران جسمانی کمزوری بھی محسوس کرتا رہا۔
عارف علوی نے تحریر کیا کہ زندگی اور موت کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے تاہم عوام کورونا ایس او پیز پرعمل کریں اور ماسک پہنیں تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے۔