چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشی روکنے،کوڈ 19 ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے خصوصی مہم جاری

 
0
147

دیہی اور شہری علاقوں میں کوڈ ایس او پیز،مصنوعی مہنگائی اور پولی تھین بیگز کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔سید وقار الحسن

اسلام آباد 21 اپریل 2021 (ٹی این ایس): چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی ہدایات پر رمضان المبارک میں شہریوں کو معیاری اشیاء خوردونوش کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاقی ضلعی انتظامیہ کی خصوصی مہم جاری ہے گزشتہ روز مجسٹریٹ سید وقار الحسن نے معہ ٹیم جی الیون مرکز اور اطراف کی خصوصی چیکنگ کی مجسٹریٹ نے اس دوران مختلف مساجد کا بھی دورہ کیا اور کوڈ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا جائزہ لیا مجسٹریٹ نے گراں فروشی پر مختلف دوکانداروں پر جرمانے عائد کیئے جبکہ ڈی سی ریٹ سے زائد پر اشیاء فروخت کرنے پر ایک دوکاندار کو حراست میں بھی لیا گیا مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے بھی پشاور روڈ سمیت قریبی علاقوں کا سرپرائز وزٹ کیا اور مختلف دوکانداروں کو اشیاء مہنگی فروخت کرنے پر 12500 روپے جرمانے عائد کیئے مصنوعی مہنگائی روکنے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر جاری مہم عید تک جاری رہے گی مہم میں اسلام آباد کے تمام اسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شامل ہیں