وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری

 
0
304

اسلام آباد 21 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ادارہ ہذا کی جانب سے ایچ نائن کچی آبادی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا،تاہم مذکورہ کچی آبادی کے قبضہ مافیا نے راتوں رات مسمار کی گئی غیر قانونی تعمیرات دوبارہ بنانی شروع کردیں،مذکورہ غیرقانونی اقدام کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ادارہ ہذاکے شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی آپریشن کرتے ہوئے 6سے زائد چاردیواریاں اوردیگر تعمیرات کو مسمار کردیا گیاہے۔دوسری جانب شا اللہ دتہ میں سی ڈی اے کے ڈمپنگ گرائونڈ کی سرکاری اراضی پر بھی دوبارہ قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات کی جارہی تھیں،جس کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ادارہ ہذا نے مزکورہ غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروالی ہے۔ پارک انکلیو فیز تھری سے ملحقہ علاقہ نیو ملپور میں بھی اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے دوبارہ پختہ اور کچی تعمیرات کی جارہی تھیں،جن کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی۔موضع سکنال فراش ٹائون میں بھی قبضہ مافیا نے دوبارہ غیرقانونی تعمیرات شروع کردی تھیں،مذکورہ کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے ٹینٹ ہائوسسز کو مسمار کرکے ایک مرتبہ پھر سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔جبکہ آپریشن کے موقع پر ضبط شدہ سامان کو سی ڈی اے کے اسٹور میں جمع کروادیا گیا،آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کااستعمال بھی کیاگیاہے۔