وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی جانب سے اہم،مرکزی شاہراہوں،پارکوں،مراکز کی 74 فیصد لائٹس کو روشن کر دیا گیا

 
0
4416

اسلام آباد 21 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی جانب سے اہم،مرکزی شاہراہوں،پارکوں،مراکز کی 74 فیصد لائٹس کو روشن کر دیا گیا ہے۔جبکہ شہر بھرکے 80 فیصد سگنل کوچالوکردیا گیا ہے۔آئی،جی،ایف سیریز کے سیکٹروں کے 60 پارکوں کو مکمل طور پر روشن کر دیا گیا ہے۔پلوں اور انڈر پاسسز کو روشن اور خوبصورت بنانے کیلئے رنگین بتیاں بھی نصب کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے ) انتظامیہ نے شہر اقتدار کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے تیزی سے کوشاں ہے۔اس حوالے سے ایکسپریس وے،سری نگر ہائی وے،جناح ایونیو،مارگلہ روڈ،سیونتھ ایونیو، نائنتھ ایونیو،ایف سکس،ایف سیون،ایف ٹین،جی ٹین سمیت تمام بڑےکمرشل علاقوں،مرکزی اور سروس شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس روشن کردی گئی ہیں۔جبکہ پرانی کنونشنل لائٹوں کی جدید ایل ای ڈی لائٹوں کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا ہے۔انڈر پاسسز اور پلوں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ایل ای ڈی لائٹس کے ساتھ رنگین بتیاں بھی لگائی جارہی ہیں۔شہر کے بڑے چھوٹے پارکوں میں پرانی لائٹوں کی درستگی سمیت نئی لائٹوں کی تنصیب کاکام مکمل کرلیا گیا ہے۔جبکہ سی ڈی اے کی پٹرولنگ ٹیم بھی گلی محلوں، پارکوں سمیت دیگر مقامات کی خراب اسٹریٹ لائٹس کوفوری بحال کررہی ہے۔دوسری جانب شہریوں کی روزانہ کی شکایات کے ازالے کیلئے 10سے زائد گاڑیوں اور عملے کو مامور کردیا ہے۔ آئی سیریز ،جی سیریر،ایف سیریز کے 60پارکوں کو مکمل طور پر روشن کردیا گیا ہے۔