دھشتگرد ان حملوں سے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک

 
0
286

جولائی24(ٹی این ایس) سابق وزیر داخلہ و چئیرمیین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے لاہور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی بیگناہ جانوں کی ضیاع پر دلی دکھ درد اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کہ وہ غمزدہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پوری قم شہداء کی قربانیاں  کبھی نہیں بھلائی گی اور نہ انکا خون ریگان نہیں جائگا۔ اپنے مذمتی بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ دھشتگردی کی جتنی بھی مذمت کیجائے کم ہے یہ ظالمان جانوروں سے بد تر ہیں جو دو ٹکوں کیلئے معصوم لوگوں کی جانیں لیکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ ہم ہر بار ان ظالمان سے ڈسے جاتے ہیں اور جب بھی پاکستان میں افراتفری کا عالم ہوتا ہے یا سیاستدانوں کی آپس کی لڑائیاں عروج پر ہوتی ہیں تو اسوقت دشمن ہم ہر بھرپور حملہ آور ہوتا ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سینیٹ میں انکا یہ بیان ان دی ریکارڈ ہے کہ آنے والے وقت میں سیاسی افراتفری کا فائدہ دشمن اٹھاسکتا ہے اور ہمیں ھندوستان و افغانستان کے دھمکیوں کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ پاکستان کو غیر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسے حالات کے منتظر رہتے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کی تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو محتاط رہنا چاہئے کہ یہ حملے پاراچنار اور لاہور پر روکنے والے نہیں بلکہ ہمیں اپنی صفوں میں موجود سفاک دشمنوں کو تالاش کرنا ہوگا جو دوسروں کی ایماء پر پاکستان کیلئے زہر قاتل ہیں۔

بحثیت قوم وقت کی ضرورت ہے کہ ہم دھشتگردی کیخلاف متحد ہوکر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک ملا دیے