بھارت سمیت دنیا میں کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں, وزیراعظم عمران خان

 
0
289

اسلام آباد 24 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کوروناوبا کے دوران مشکل وقت میں بھارتی عوام سےاظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا بھارت سمیت دنیامیں کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وبا میں بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام کورونا کی خطرناک لہرکاسامنا کررہےہیں، بھارت کےعوام سےاس مشکل وقت میں اظہاریکجہتی کرتےہیں، بھارت سمیت دنیا میں کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کےلیےدعاگوہوں، انسانیت کوبچانے کے لیے عالمی وبا سے مل کر لڑنا ہوگا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے تناظر میں بھارت سےاظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وبا کے دوران بھارت کے عوام سے حمایت کا اظہارکرتے ہیں، وبانےہمارے خطے کو سخت نقصان پہنچا ہے، پاکستانی عوام کی طرف سےبھارتی متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کااظہارکرتاہوں۔