چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ایکسپریس وے پر لگے،یادگار پوٹریٹ کو مزید بہتر اور محفوظ بنانے کیلئے چاروں طرف لوہے کی گرل لگا دی گئی

 
0
927

اسلام آباد 27 اپریل 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ایکسپریس وے پر لگے،یادگار پوٹریٹ کو مزید بہتر اور محفوظ بنانے کیلئے چاروں طرف لوہے کی گرل لگا دی گئی ہیں اور اس گرل پر سنہری رنگ میں پاکستانی کلچر اور تاریخ کو نمایاں کرنے کے لیے نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں اور اس پورٹریٹ کو نمایاں کرنے کےمختلف قسم کی لائٹس لگا دی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ایکسپریس وے پر لگائے گئے پورٹریٹ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اس کے چاروں طرف لوہے کی گرل لگا دی گئی ہے تاکہ پورٹریٹ محفوظ رہے اس سے قبل پورٹریٹ کی باڑ نہ ہونے کی وجہ سے نقصان پہنچا گیا تھا اب نئے پورٹریٹ جس کا افتتاح وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کیا تھا اس کو مزید محفوظ بنانے کیلئے کے چاروں طرف لوہے کی گرل لگا دی گئی ہے تاکہ پورٹریٹ کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچ سکے اس گرل پر سنہری رنگ سے پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے تاریخی فیچر بنائے گئے ہیں اس گرل پر پاکستانی کلچر اور تاریخی معلومات کا ڈیزائن جمال شاہ نے تیار کیا ہے قائد اعظم محمد علی جناح کے اس پورٹریٹ کو مزید نمایاں اور خوبصورت بنانے کےلئے اس پر مختلف قسم کی لائٹس بھی لگا دی گئی ہیں جو رات کے وقت اس کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گی اسلام آباد ایکسپریس وے پر لگے قائد اعظم محمد علی جناح کے یادگاری نئےپوٹریٹ کیلئے 2ایم ایم کی لوہے کی چادر استعمال کی گئی ہے اس پوٹریٹ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 59 فٹ ہے اور اس میں نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں اس پر لکھے گئے اتحاد،ایمان،،تنظیم میں قلعہ روہتاس کے فیچر بھی شامل ہیں قائد اعظم محمد علی جناح کے یادگاری پوٹریٹ کو۔ محفوظ رکھنے کیلئے وال بھی بنا دی گئی ہے تاکہ اس کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور رات کے وقت خوبصورتی میں اضافے کے لیے مختلف قسم کی لائٹس بھی لگا دی گئیں ہیں