ملک صیح معنوں اسی وقت ترقی کر سکتا ہے جب فکر حمید گل کو صیح معنوں میں رائج کیا جائے گا، محمد عبداللہ گل

 
0
380

اسلام آباد اگست 15(ٹی این ایس)تحریک نوجوان پاکستان کے تحت سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ حمید گل کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے”فکر حمید گل”کے نام سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں تحریک نوجوان پاکستان کے سربراہ اور جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے صاحبزادے محمد عبداللہ گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک صیح معنوں اسی وقت ترقی کر سکتا ہے جب فکر حمید گل کو صیح معنوں میں رائج کیا جائے گا ملک میں ائین اور قانون بالادستی قائم کرنا ضروری ہے عدلیہ کی ازادی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ملک کو صیح معنوں قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنا کر دم لیں گے۔پاکستان میں آباد اقلیتوں کے حقوق کیلئے بھی اپنا موثر کردار ادا کریں گے

 

اس موقع پر جمیعت علمائے پاکستان سمیع الحق کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور جنرل ریٹائرڈ حمید گل کو عالم اسلام کا رہبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حمید گل ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ تحریک کا نام ہے وہ صرف پاکستان کی فکر نہیں رکھتے تھے
بلکہ عالم اسلام کی بہتری کیلئے عملی طور پر میدان عمل میں تھے