وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) انتظامیہ نے شہر بھر کے سٹ آؤٹس(باہربیٹھنے کی جگہوں) کی مرمت وبحالی کا کام جاری ہے

 
0
1905

اسلام آباد 28 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) انتظامیہ نے شہر بھر کے سٹ آؤٹس(باہربیٹھنے کی جگہوں) کی مرمت وبحالی کا کام جاری ہے، سپر مارکیٹ میں سٹ آؤٹ مکمل کر لیا گیا ہے،جبکہ شہر میں اٹھ بس سٹاپ مکمل کر لیے گئےہیں دوسرے سٹ اوٹ اور دیگر بس سٹاپس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ شہر بھرمیں خوبصورتی اور شہریوں کوتفریح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔اس حوالے سے عرصہ دراز سے نظر انداز سٹ آؤٹس(بیٹھنے کی جگہں)اور ریلنگز کی ازسرنو مرمت وبحالی کاکام مکمل کر لیا گیا ہے.

پہلے مرحلہ پر سی ڈی اے کےشعبہ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینینس کی جانب سے سیکٹر ایف سکس سکول روڈ پر موجود سٹ آؤٹ اورایف سکس مرکز میں آغاخان روڈ پر سٹ آؤٹ مکمل کر لیا گیا ہے،۔پربت روڈ ایف سیون مرکز میں لکڑی کے ٹیکسچر والی ریلنگ پر مرمت وبحالی کاکام مکمل کر لیا گیاہے،جبکہ ایف سکس میں جسٹس عبدالرشید روڈ اور ایف ٹین مرکز میں سنبل روڈ پربھی لکڑی کے ٹیکسچر والی گارڈ ریلنگ پر مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا ہےایف ٹین مرکز کی سٹ آؤٹس اور گارڈ ریلنگ پر مرمت وبحالی کا کام مکمل کر لیا ہےایف سکس ناظم الدین روڈ،ایف ایٹ،مارگلہ روڈ لپر ریلنگز اورسیٹ آؤٹس کی مرمت کی گئی ہے ۔ ایف ٹین سروس روڈ ایسٹ پر بس سٹاپ تعمیر کر دیا گیا ہے جبکہ شہید ملت،میلوڈی مارکیٹ اور آبپارہ مارکیٹ سمیت شہر بھر میں آٹھ بس سٹاپس کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے،