چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن ڈاکٹر شاہد امین خان کا سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات

 
0
184

اسلام آباد 28 اپریل 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن ڈاکٹر شاہد امین خان کا سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال، دونوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کی بربریت اور کرفیو کی شدید مذمت کی، دونوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مودی کو کشمیر میں کرفیو اٹھانے پر مجبور کیا جائے، عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حالت زار پر اپنی خاموشی توڑ دے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی کرفیو کیوجہ سے مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے مریضوں کو علاج کرانے میں مشکلات درپیش ہیں، کورونا کے دوران مظلوم کشمیریوں کو صحت کی مناسب نگہداشت اور ویکسینیشن کی عدم فراہمی قابل تشویش ہے، عالمی ادارہ صحت COVAX کے تحت کشمیریوں کو فوری طور پر ویکسین و دیگر ادویات فراہم کرے، ڈاکٹر شاہد امین کا انسانی حقوق کے لئے گرانقدر خدمات کو سراہتے ہیں،

ہمیں فخر ہے کہ شاہد امین بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن کے چوتھے عالمی چیئرمین ہیں، سینیٹر رحمان ملک کو کشمیری عوام کے لئے آواز اٹھانا قابل تعریف و قدر ہے، مودی کو بین الاقوامی سطح پر ان کے جرائم کے لئے بے نقاب کرنے پر رحمان ملک کو سراہاتا ہوں، دونوں نے عزم کیا کہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی درندگیوں کو اجاگر کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے، سینیٹر رحمان ملک نے سفیر ڈاکٹر شاہد امین کو اپنی پانچ کتابوں کا ایک مجموعہ پیش کیا جس میں ’’ خون بہہ رہا کشمیر ‘‘ شامل ہے،