اسلام آباد (ٹی این ایس) : ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی

 
0
75

بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار

ملزم کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج تھے۔

ملزم کے خلاف 3 انکوائریاں بھی درج تھیں۔

انسانی سمگلر طاہر ندیم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات درج تھے۔

ملزم کے خلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے تحت 16 مقدمات درج تھے۔

ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑں روپے لوٹے۔

ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث تھا۔

ملزم فیصل آباد کے شہریوں سے جعل سازی اور فراڈ کرنے میں بھی ملوث رہا۔

ماضی میں ملزم کے خلاف 6 مقدمات میں چالان میں جمع کروایا گیا تھا۔

ملزم مذکورہ مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیر ہوا تھا۔

چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 25 پاکستانی پاسپورٹس، جعلی بینک مہریں برآمد کر لی گئی۔

ملزم سے مختلف ممالک کے جعلی ویزے، چیک بکس، اسٹاپ پیپرز اور متعدد چیکس بھی برآمد کر لئے گئے۔

چھاپے کے نتیجے میں ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید تفتیش جاری ہے

ترجمان ایف آئی اے