تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان

 
0
206

اسلام آباد 28 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے‘ بلوچستان میں شروع ہونے والے منصوبوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیئے جا رہے ہیں‘گزشتہ حکومتوں کی بلوچستان کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو انکے حقوق نہیں ملے، مگر اب بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو بلوچستان کے سیاسی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملاقات میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال، اسد عمر، مراد سعید، عثمان ڈار، وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال، نواب شاہ زین بگٹی، سردار یار محمد رند اور دیگر لیڈرز بھی موجود تھے،ملاقات میں بلوچستان کے گیس اور بجلی کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اسکے علاوہ اجلاس کو ناموسِ رسالت کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کیلئے وزیر اعظم کی حکمت عملی کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے۔

بلوچستان میں شروع ہونے والے منصوبوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ حکومتوں کی بلوچستان کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو انکے حقوق نہیں ملے مگر اب بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ اجلاس میں کوسٹل ہائی وے پر موجود ہنگلاج مندر کو بین الاقوامی طرز پر اپ گریڈ کرکے اسے مذہبی سیاحت کے حوالے سے ترقی دینے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔