ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق383ملازمین کو بھی فوری ریگولر کیا جائے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
114

لیبر یونین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری احسان گجر ساتھیوں سمیت مزدور یونین میں شامل۔
اسلام آباد 29 اپریل 2021 (ٹی این ایس): چوہدری طارق محمود گجر سابق کونسلر کی کاوشوں سے چوہدری احسان گجر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری لیبر یونین امان اللہ گروپ کی قیادت میں چیف آرگنائزر ریونیو کمیٹی اظہر لطیف،جنرل سیکرٹری زاہد کاٹھیا،طاہر خان،ابرارحسین،راجہ صداقت،شیخ اظہر،نجف خان،اظہر لطیف،راجہ اشفاق،سید ظفر بخاری،سید واجد شاہ،عبدالرؤف،عابدعباسی،سلمان مانی،حسیب الرحمان گڈو،محمد عظیم،ابرار خان لینڈ ڈائریکٹوریٹ،شہریاز بٹ واٹر سپلائی،میرقادر خان مینٹی نینس اور دیگر ملازمین نے امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری شہزاد رمضان گجر نائب صدر پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد نے بھی مزدور یونین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،پاکستان ورکر ز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے تمام محنت کشوں کو شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے انکا شکریہ اداکیا اور چوہدری احسان گجر کو سی ڈی اے مزدور یونین کا مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کرنے کا اعلان کیا،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آج ہماری تنظیم نے سی ڈی اے میں کام کرنے والے باقی ماندہ 383ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری ریگولر کرنے کے حوالے سے اپنا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے،ممبرفنانس اور ممبر ایڈمن سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سی ڈی اے میں کام کرنے والے باقی ماندہ 383ملازمین کو بھی فوری طورپر ریگولر کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ نہایت افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں سی ڈی اے انتظامیہ سینکڑوں ملازمین کو ایک حکم نامے کے ذریعے نوکریوں سے برخاست کرنے کا حکم جاری کرتی ہے جبکہ سی ڈی اے کے وکیل ہائیکورٹ میں اپنا یہ موقف پیش کر چکے ہیں کہ باقی ماندہ ملازمین کا کیس زیرغور ہے اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی اور دوسری طرف ان غریب محنت کشوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی پالیسی اپنائی گئی جو انکا اور انکے بچوں کامعاشی قتل کرنے کے مترادف ہے اور سی ڈی اے کا کوئی بھی محنت کش اس فیصلے کو قبول کرنے کو تیار نہیں،سی ڈی اے مزدور یونین کے انتظامیہ سے معاہدے موجود ہیں اور سی ڈی اے مزدور یونین نے ان معاہدوں کے تحت 2000سے زائد ڈیلی ویجز،مسٹررول،کنٹریکٹ اور حتی کہ اوورایج ملازمین کو بھی ایک دفعہ رعایت کے تحت ماضی میں ریگولر کروایا اور باقی ماندہ 800ملازمین اپنا حق حاصل کرنے کے لیے نا اہل ٹولے اور اسکی بغل بچہ تنظیم کی کرستانیوں کی بدولت عدالتوں میں اپنا حق لینے کے لیے قانونی جنگ لڑتے رہے اور اعلی عدالتوں نے انکے حق میں فیصلہ کیا اور سی ڈی اے انتظامیہ ان میں سے کافی تعدادمیں لوگوں کو ریگولر کر چکی،مزدور یونین کا بھرپور موقف ہے کہ 383ملازمین کی ریگولرائزیشن انکا بنیادی حق ہے اور پی ایم پیکج کے تحت سی ڈی اے میں کام کرنے والے 200سے زائد یتیم بچے اور بچیوں کو بھی فوری طورپر ریگولر کیا جائے،سی ڈی اے مزدور یونین تمام ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ،مسٹررول ملازمین کے حقوق کی جنگ میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر طرح کی قانونی،اخلاقی،سیاسی اور عملی جدوجہد میں انکا بھرپور ساتھ دے گی۔