پاکستان میں یونان کے سفیر آندریاس کی سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات

 
0
195

اسلام آباد 29 اپریل 2021 (ٹی این ایس): پاکستان میں یونان کے سفیر آندریاس کی سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات، ملاقات میں میں پاکستان یونان تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، پاکستان یونان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یونان نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے لوگ عوام دوست اور ملنسار ہیں، یونانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یونان کے درمیان ہر سطح پر اچھے تعلقات ہیں، یونان مسئلہ کشمیر کا بین القوامی قوانین کے تحت پرامن حل کا خواں ہے، پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر سینیٹر رحمان ملک کا شکرگزار ہوں، ملاقات میں یونان میں غیر قانونی پاکستانی تارکین کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا، انسانی اسگنلگ کی روک تھام کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہم تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، سینیٹر رحمان ملک نے گھر آنے پر یونانی سفیر کا شکریہ ادا کیا، سینیٹر رحمان ملک نے یونانی سفیر کو اپنی کتابوں کا ایک مجموعہ بھی پیش کیا،