سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،آصف علی رضا شاہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز تعینات ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ون خواجہ ناصر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو (کمرشل ) کا اضافی چارج، اعجاز الحسن کو ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس ڈائریکٹوریٹ2کے عہدے سے ہٹادیا گیا

 
0
203

اسلام آباد 15 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،انفارمیشن گروپ کے گریڈ 18کے آفیسر آصف علی رضا شاہ کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز تعینات ،عاصم قدیر کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن لگا دیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ون خواجہ ناصر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو (کمرشل ) کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس ڈائریکٹوریٹ اعجاز الحسن کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جمعہ کو سی ڈی اے کی طرف سے تقرر و تبادلوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ تعینات کر دیا گیا ہے، ایجوکیشن آفیسر جویریہ مقبول کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر او ڈبلیو او تعینات کر دیا گیا ہے ، گریڈ 18کے آفیسر ظفر حسین شاہ کو پی ایس ٹو ممبر اسٹیٹ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ عمران بلوچ کو پی ایس ممبر اسٹیٹ کے عہدے سے ہٹا کر ڈی جی ہیومن ریسوریسز ڈائریکٹوریٹ کا پی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈمن آفیسر اسٹیٹ محسن ظہیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ون(کونفیڈینشل سیل) کا عارضی چارج دے دیا گیا ہے جبکہ ایڈمن آفیسر پلاننگ عمران کھوکھر کو ایڈمن آفیسر اسٹیٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ جاری نوٹی فکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 18کے آفیسر آصف علی رضا شاہ کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ عاصم قدیر کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن لگا دیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ون خواجہ ناصر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو (کمرشل ) کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے،علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس ڈائریکٹوریٹ اعجاز الحسن کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سٹریکچر عثمان راشد کو ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس ڈائریکٹوریٹ (2) تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مدثر پرویز کو ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس ڈائریکٹوریٹ (2) کے عہدے سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر سٹریکچر لگا دیا گیا ہے۔