وزیراعظم نے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا استعفی منظور کر لیا، نوٹیفیکیشن جاری

 
0
290

اسلام آباد 15 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط ندیم افضل چن کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ ندیم افضل چن وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط تھے۔ کابینہ ڈویژن نے ندیم افضل چن کے استعفی کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے کا معاملے پر حکومتی وزرا نے وزیراعظم سے ان کا استعفی منظور نہ کرنیکی درخواست کی تھی۔ جن وزرا نے وزیراعظم سے ندیم افضل چن کا استعفی منظور نہ کرنے کی درخواست کی ہے ان میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور علی زیدی شامل ہیں۔